صوابی، مختلف جماعتوں سے درجنوں افراد پی پی پی میں شامل
صوابی( نامہ نگار )یونین کونسل صوابی مانیری میں گوجرآباد گوہاٹی کے رہائشی مقصودعلی شاہ،وقارعلی شاہ،سنان باچا،وقاص باچا،رحم سید باچا،ذکریا باچا،اعجازباچا،ضمام باچا،طلحہ،نظیرعلی شاہ نے اپنے اپنے خاندانوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی متوسط طبقے کی نمائیندہ جماعت اور غریب عوام کے حقوق کی محافظ واحد سیاسی جماعت ہے،جس کی قیادت نے اس ملک اور عوام کی خاطر جانی قربانیاں دی ہیں،اس موقع پر گوہرعلی انقلابی صوبائی رہنماء علی خان ضلعی سیکرٹری جنرل،صفدرعلی ایڈوکیٹ انفارمیشن سیکرٹری،نائف خان صدر تحصیل لاہوراور خیام باچا ڈویژنل سیکرٹری جنرل پیپلز یوتھ مردان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی اس ملک کے غریب عوام کی آخری امید ہے،اور موجودہ ظالم اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے اب عوام کی نظریں پیپلزپارٹی کی جانب ہے،اس لئے پیپلزپارٹی کا مستقبل انتہائی شاندار ہے۔