قومی مینز تھرو بال چیمپئن شپ 5 اگست سے شروع ہونگی
پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان تھرو بال فیڈ ریشن‘ ڈ یپارٹمنٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے اشتراک اور تعاون سے قومی مینز تھرو بال چیمپئن شپ پانچ اگست سے بٹہ کنڈی ناران میں شروع ہورہی ہے جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ارشد حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں پشاوریونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بحرکرم کو ان مقابلوں کے لئے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ صدر کے پی تھرو بال ایسوی ایشن میاں خلیق الرحمان ہوں گے۔