سینئر صحافی احتشام مفتی پر تشدد کی مذمت
کراچی(کامرس رپورٹر)کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلٹس(سیج) کے صدر راجہ کامران، سیکریٹری جنرل کاشف منیر اوردیگر رہنمائوں نے کونسل کے نائب صدر اور سینئر رپورٹر احتشام مفتی اورڈرائیور پربلال کالونی تھانہ نیوکراچی پولیس کی جانب سیکئے گئے بیہمانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اورآئی جی سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ میڈیا ٹیم تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کرتے معطل کیاجائے۔تفصیلات کے مطابق احتشام مفتی اپنی صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے گزر رہے تھے کہ نیوکراچی تھانے کے اے ایس آئی دل نواز نے انکی گاڑی کو روکا اورجب احتشام مفتی نے اپنا تعارف کرایا تو اے ایس آئی نے انہیں گالیاں دیں اورتشدد کیا اورانہیں تھانے لاکر بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا۔