آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی پریو بی جی کی عمران خان کو مبارکباد
کراچی (کامرس رپورٹر) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، چیئرمین افتخار علی ملک،صدر زبیر طفیل ،ترجمان گلزارفیروزاور دیگریو بی جی ممبران نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی کشمیری عوام کا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، جو کشمیر کو آزادی، خوشحالی اور حق خود ارادیت کی طرف لے جانے کے لئے اپنی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی فتح نے عمران خان کے وژن کو بھی تقویت بخشی اور ثابت کردیا کے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو غیر معمولی طور پر اجاگر کرنے پر عوام ان کے ساتھ ہے۔