انڈیکس 14پوائنٹس اضافہ سرمائے میں 12ارب کی کمی ریکارڈ
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کوکاروبار حصص میں ملا رجلا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس میںچند پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 12ارب روپے ڈوب گئے ،کاروباری اتار چڑھائو کے باعث 59.95فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47900پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم فروخت کے دبائو کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 47600پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 14.31پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 47672.68پوائنٹس سے بڑھ کر 47686.99پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 22.74 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19106.87پوائنٹس سے بڑھ کر 19129.61 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 32578.46پوائنٹس سے گھٹ کر 32528.61 پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں12ارب25کروڑ20لاکھ 49ہزار364روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب47ارب 99کروڑ2لاکھ38ہزار784روپے سے کم ہو کر 83کھرب35ارب 73کروڑ 81لاکھ 89ہزار 384روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 13ارب روپے مالیت کے 43کروڑ26لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 13ارب روپے مالیت کے 45کروڑ2لاکھ 42ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 432کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 165کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،259میں کمی اور 8کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ66لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 3کروڑ45لاکھ ،کے اے ایس بی موڈ 1کروڑ78لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 1کروڑ77لاکھ اور الشہیر کارپوریشن 1کروڑ64لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے بھائو میں 67.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 967.50روپے ہو گئی اسی طرح 60.00روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر 860.00روپے ہو گئی جبکہ کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں83.46روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 2694.00روپے ہو گئی اسی طرح 30.00روپے کی کمی سے اے کے ڈی ہاسپیٹیلیٹی کی قیمت کم ہو کر415روپے پر آ گئی ۔