چینی صدر کی ویتنامی ہم منصب کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد
بیجنگ(اے پی پی)چینی صدر شی جن پنگ نے ویت نام کے صدر نگوین شووان کو دوبارہ ملک کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔چینی ریڈیو کے مطابق اپنے پیغام میں شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور ویت نام سوشلسٹ پڑوسی ممالک ہیں اور دونوں کے درمیان گہری روایتی دوستی اور وسیع مشترکہ مفادات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چین ،ویت نام تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔