مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس ،شریک ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کے خلاف آٹھ اعشاریہ تین ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شریک ملزم مشتاق احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید ،تفتیشی افسر اور وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، آصف علی ذرداری کی طرف سے حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا، اس موقع پر عدالت نے طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر ریفرنس کے شریک ملزم مشتاق احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئیسماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی، ادھر اسی عدالت نیسابق صدر آصف زرداری کے کلفٹن گھر کو منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت بھی5 اگست تک ملتوی کردی۔