ویمنز ایف اے کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 50 ویں ایڈیشن کا فائنل میچ 31 اکتوبر کو انگلینڈ میں ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ چھٹی مرتبہ ہوگا کہ ایف اے کپ کا فائنل ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور یہ مسلسل چھٹی مرتبہ ویمنز ایف اے کپ کا فائنل ہوگا جو ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل 2015، 2016، 2017، 2018، 2019 ویمنز ایف اے کپ کے فائنلز ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلے جا چکے ہیں۔ ویمنز ایف اے کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا ففتھ مرحلہ رواں سال فروری کے اختتام پر مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو چکی ہے۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں میں برائٹن اینڈ ہوو البیون، برمنگھم سٹی، ایورٹن، چیلسی، آرسنل، ٹوٹنہم ہاٹسپر، لیسٹر سٹی اور مانچسٹر سٹی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ رواں سال مارچ سے عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کی وجہ سے شروع نہیں ہوسکا اور اب ٹورنامنٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ 26 اور 27 ستمبر میں مکمل ہو جائے گا جس کے بعد چار ٹاپ فور ٹیموں کے درمیان دونوں سیمی فائنلز 30 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹاپ فور مرحلے میں سے کامیاب ہونے والی دو ٹیموں کے درمیان ویمنز ایف اے کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 50 ویں ایڈیشن کا فائنل میچ 31 اکتوبر کو انگلینڈ میں ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024