مکرمی! بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھیانک ترین جرائم کر رہی ہے۔ عالمی برادری، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی عدالت انصاف فوری طور پر عالمی افواج اور عالمی ریڈکراس مقبوضہ کشمیر کی بھیانک ترین صورتحال کو ختم کرنے کیلئے بھیج دے۔ خونخوار درندے ہندوئوں نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت اظہار رائے کی آزادی پر پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس بھارت کو کھوکھلا کرکے تقسیم کی طرف لے جائے گا۔ اس وقت پاکستان پر عائد این اے ٹی ایف کی پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران پر لگائی گئی ناجائز پابندیاں بھی فوری طور پر ختم کی جائیں اور کرونا وائرس کی تو یہ اس وقت عالمی سطح پر ایک بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے جس سے نجات کی کوئی راہ سوائے فاصلے کے نظر نہیں آرہی۔ (راشد عزیز، 102چوبرجی پارک اولڈ رائفل رینج ملتان روڈ لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024