مکرمی! چند دوست سفر میں تھے کہ گاڑی اچانک راستے میں بند ہوگئی۔ معلوم ہواکہ پٹرول ختم ہوگیا ہے۔ سب پریشان تھے، پاس سے گزرتی ایک وین رکی۔ ایک گورا گاڑی سے اتر آیا، پرابلم کا پتہ چلنے پر اس نے اپنی وین کے اندر پڑی ایک گیلن ان کے حوالے کر دی۔ انہوں نے جب اسے پیسے دینے کی کوشش کی تو وہ گورا بولا کہ میں یہ آپ لوگوں کو فری نہیں دے رہا، یہ میرا آپ پر قرض ہے اور جس دن آپ کے سامنے کسی جرمن کو ایسی مشکل آن پڑے تو آپ لوگ اس کی مدد کردینا، میرا قرض اتر جائے گا۔ امریکہ نے ترکی کو سبق سکھانے کیلئے اور ترکی کی کرنسی کا تیاپانچہ کرنے کیلئے کچھ اقدامات کرتے ہوئے پابندیاں نافذ کیں، پوری ترک قوم حکمت کے ساتھ کھڑی ہوگئی اور ڈالر پھینک پھینک کر لیرا (ترکی کرنسی)خریدا اور اس کی قدر کم نہ ہونے دی۔ محسن امین تارڑ
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024