امریکی نیوی ٹیم کے مشن پر بنی فلم ہنٹرکِلر کا ٹریلر جاری

Jul 28, 2018 | 22:55

ہدایتکارڈونووین مارش کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی امریکی نیوی ٹیم کے مشن پر بنی ہے جو جدید آبدوز میں سوار ہو کراغواہونیوالے روسی صدر کی مدد کےلئے پہنچ جاتی ہے اور اس ریسکیو مشن کیلئے اپنی جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔اس مشن میں جیرالڈ بٹلر کا ساتھ گیری اولڈ مین ،لنڈا کارڈیلینی ،مائیکل نیکوسٹ،ٹیلر اسمتھ  سمیت کئی فنکار دے رہے ہیں۔ فلم چھبیس اکتوبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزیدخبریں