’’حادثات سے بچاؤ مہم‘‘سی ٹی او نے شہریوں میں فری ہیلمٹ تقسیم کئے، سٹی ٹریفک پولیس کے قیام کو بارہ سال مکمل ہونے پر کیک کاٹنے کی تقریب
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے شہر بھر میں حادثات کی روک تھام کیلئے روڈ سیفٹی مہم کا افتتاح کردیا،لبرٹی گول چکر پر سی ٹی ا و، اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجر تسلم شجاع نے موٹر سائیکلسٹ میں فری ہیلمٹ تقسیم کئے،اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ مرحلہ وار شہر بھر میں فری ہیلمٹ تقسیم کئے جائیں گے،پہلے مرحلہ میں دو ہزار ہیلمٹ تقسیم کئے جائیں گے ہیلمٹ تقسیم کرنے کا مقصد شہریوں کو باور کروانا ہے کہ سٹی ٹریفک شہریوں کی روڈ سیفٹی میں پیش پیش ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری خود سے اپنی اور دوسرں کی حفاظت کو یقینی بنائیں،ان کا کہنا تھا کہ شہری اپنی سہولت کیلئے موٹر سائیکل تو خرید سکتے ہیں مگر اپنی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کیوں نہیں، حادثات کے دوران سر میں چھوٹ لگنے سے شرح اموات سرفہرست ہے،ہم نے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،لاہور میں پچھلے پانچ سال میں65لاکھ کے قریب موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہوئیں،لاہور میں حادثات میں موٹر سائیکلسٹ سرفہرست ہیں اور زیادہ تر اموات سر میں چوٹیں لگنے سے ہوتی ہیں ،اگر دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنایاجائے تو حادثات میں قیمتی جانوں کومحفوظ بنا یا جا سکتا ہے۔ہیلمٹ سر کو شدید، چوٹوں،آنکھوں کو گرد اور کانوں کو بیجا شور سے محفوظ بناتا ہے، انہوں نے وارڈنز کوہدایت کی کہ وہ سگنل پر کھڑے موٹرسائیکلسٹ کو میگا فونز، پبلک ایڈریس سسٹم اور پمفلٹس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں۔شہریوں کی طرف سے سٹی ٹریفک پولیس کی مہم کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس کے قیام کو بارہ سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا
چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے سٹی ٹریفک پولیس کے قیام کو بارہ سال مکمل ہونے سالگرہ کا کیک کاٹا،سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے وارڈنز کے ہمراہ کیک کاٹا،اس موقع پر انہوں نے کہاکہآج سے بارہ سال پہلے ٹریفک پولیس کا قیام کیا گیا جس کے بہترین نتائج سامنے آئے، پڑھی لکھی فورس نے شب و روز محنت کا لگن سے فرائض سرانجام دے رہی ہے ۔وارڈنزدھوپ، چھاؤں اور سخت موسم کو پسے پردہ ڈالتے ہوئے ہمہ وقت کوشاں ہے،آج کی سالگرہ تجدید عہدکا دن ہے کہ کیپٹن(ر)سید احمد مبین شہید کی شہادت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،سٹی ٹریفک پولیس ان کے واضح کئے ہوئے قوائدو ضوابط پر عمل پیرا ہوتے شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل رہے گی