اسلام آباد میں رہ نما پی ٹی آئی نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کی۔ انکا کہنا تھا کہ حلف برداری کی تقریب میں بڑی جماعتوں کا شرکت کرنا خوش آیند ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ پنجاب حکومت پر آج یا کل خوشخبری دیں گے، جمہوری نظام الٹنے کا سوچنے والے سوچ بدلیں، شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان ابھی تک منفی سوچ کا مظاہرہ کررہےہیں۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کیلئے نام جلد فائنل ہوجائیں گے، حکومت بنانے کے لیے آزاد منتخب ارکان سے رابطے ہیں۔ انہوں نے کہا کوئی بحران نہیں ہے.انہوں نے کہا پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی، مرکزمیں ہماری جماعت سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024