اسلام آباد ہائیکورٹ: نوازشریف ، مریم اور صفدر کی سزا معطلی اور ضمانت کی استدعا پر بینچ تشکیل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی استدعا پر بینچ تشکیل دےدیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بینچ آئندہ ہفتے درخواست پر سماعت کرے گا ۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت کے معاملے پر سزا کی معطلی کےلئے بینچ تشکیل دےدیا جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بینچ آئندہ ہفتے سماعت کرے گا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نیب کو جاری نوٹس کی تعمیل کر لی گئی ۔ نیب کی قانونی ٹیم بھی آئندہ ہفتے عدالت میں پیش ہوگی ۔ واضح رہے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی استدعا کی تھی ۔ اس کے علاوہ العزیزیہ اور فیلگ شپ ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی ۔