فریال تالپور کی ایف آئی اے میں پیشی کیلئے مہلت،آصف زرداری پیش ہی نہ ہوۓ

Jul 28, 2018 | 13:15

ویب ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور سابق رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میںایف آئی اے کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لیے مزید 15 دن کی مہلت مانگ لی جبکہ آصف زرداری پیش نہ ہوئے۔ ہفتہ کو آصف زرداری اور فریال تالپور کوکمرشل بینکنگ سرکل میں طلب کیا گیا تھا۔ فریال تالپور کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کمپنی نے درخواست جمع کرائی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عبوری چالان میں ان کی موکلہ کو غیرقانونی طور پر مفرور ظاہر کیا گیا۔درخواست کے مطابق فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں مصروف ہیں، لہذا ایف آئی اے جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کوئی اور تاریخ دی جائے جبکہ آصف زرداری پیش نہ ہوئے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے بے نامی اکا ﺅ نٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں