پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد عوامی راج پارٹی کے امیدوار کو شکست ہوگئی جبکہ آزاد امیدار عبدالحئی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے نتیجے میں مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 سے جمشید دستی کی عوامی راج پارٹی کے امیدار اجمل چانڈیہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔حلقے سے شکست کھانے والے آزاد امیدوار عبدالحئی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس میں انہیں کامیاب قرار دیا گیا ۔ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار عبدالحئی دستی 17 ووٹوں سے کامیاب ہوئے اور ان کے 17 ہزار 717ووٹ نکلے ہیں جب کہ اجمل چانڈیہ کے 17 ہزار 700 ووٹ تھے۔ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیداور عبدالحئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ عوامی راج پارٹی کے اجمل چانڈیہ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ گنتی میں ہمارا نمائندہ شامل نہیں تھا لہذا دھاندلی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024