اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے آزادانہ، منصفانہ اور پر امن عام انتخابات پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے جمہوری پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا‘ ووٹ کا آئینی حق استعمال کرکے جمہوری عمل سے یکجہتی کا اظہار کیا‘انتخابی عملے کی تربیت، خواتین، معذور ودیگر افراد کیلئے مثبت اقدامات کیے گئے‘ خوشحال مستقبل، ملکی استحکام اور کامیابی کے خواہاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات 2018ءکے کامیاب انعقاد پر برطانیہ، امریکا سمیت دیگر عالمی رہنماو¿ں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ عوام نے جمہوری پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، ووٹ کا آئینی حق استعمال کرکے جمہوری عمل سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ایتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ انتخابی عملے کی تربیت، خواتین، معذور ودیگر افراد کے لیے مثبت اقدامات کیے گئے، خوشحال مستقبل، ملکی استحکام اور کامیابی کے خواہاں ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024