دوبارہ گنتی میں بھی سرخرو ہوگئے، عوام کے شکر گزار ہیں: عرفان عقیل دولتانہ

Jul 28, 2018

وہاڑی(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنما نو منتخب ایم پی اے میاں عرفان عقیل دولتانہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کا میابی سے ہمکنا ر کیا اب دوبارہ ووٹو ں کی گنتی پر ایک بار پھر اللہ تعالیٰ نے کا میابی سے ہمکنار کیا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ریٹرنگ آفیسر کے آفس کے با ہر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقعہ پر لیگی رہنما صاحبزاہ میاں محمد شاہد ، محمد حسین دولتانہ ، راشد چوہان ، حاجی عارف کھوکھر، منور حسین رجانہ ، سجاد خان دولتانہ سمیت دیگر لیگی کارکن بھی موجود تھے انہوں نے مز ید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو جان بو جھ کر ہراہا جا رہا ہے ہم اپنے قائدین کی ہدایت پر ڈٹے ہوئے ہیں مخالفین کو ہماری جیت ہضم نہیں ہو رہی اس لیے باربار مختلف حیلے بہانوں سے پریشان کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہمارے حوصلے کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہیں انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) ایک بار پنجاب میں حکومت بنا ئے گی۔

مزیدخبریں