پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سیکٹر میں تعاون کا معاہدہ
لاہور (پ ر) پاکستان ہائی کمشن کینبرا میں ہونے والی تقریب میں آسٹریلیا TAFEکے سی ای او کریگ رابرٹ سن اور نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ،فنی تعلیم و تربیت (TVET) سیکٹر میں یہ ایک اہم پیشرفت ہے ۔ آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر نائلہ چوہان نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت فنی تربیت جیسے اہم سیکٹر میں ایک بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ۔ نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سے پاکستانی نوجوانوں کو اپنے ہنر میں اضافے کے مواقع ملیں گے۔ پاکستان سے فنی تربیت کے انسٹرکٹرز کے لئے بھی کورسز کا آغاز ہوگااور ہمارے اعلیٰ تربیت یافتہ لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔