راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج نے پانچ ماہ کی بیٹی کے قتل کے الزام میں سنگ دل باپ کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنادی
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن نے کی .عدالت نے گھریلو تنازع پر اپنی پانچ ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے کے الزام میں درندہ صفت باپ کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ عدالت نے مجرم کو فائرنگ کرکے بیوی کو زخمی کرنے کے جرم میں پانچ سال قید اوربیس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ۔ واضح رہے کہ مجرم راشد مختار نے گھریلو تنازع پر دو سال قبل اپنی پانچ ماہ کی بیٹی کو قتل کیا تھا جبکہ اہلیہ کو بھی فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا.مجرم کے سسر نجم اقبال کی مدعیت میں تھانہ گولڑہ میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایاگیا تھا۔