جماعت اسلامی ملتان کاجشن آزادی جوش وجذبے سے منانے کا فیصلہ
ملتان(نامہ نگار خصوصی) جماعت اسلامی ضلع ملتان کی جانب سے جشن آزادی شانداراور جوش وجذبہ کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یکم اگست سے14اگست تک مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ سیمینارز، مباحثے وتقریری مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ زونل سطح پر آزادی کرکٹ ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے ۔ مختلف زونز سے کامیاب ہونے والی ٹیموں کے درمیان ضلعی سطح پر مقابلے ہونگے اور فائنل جیتنے والی ٹیم کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اپنے ہاتھ سے ٹرافی اور نقد انعامات دیں گے۔ اس بات کا فیصلہ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔
جماعت اسلامی فیصلہ