سکیورٹی انتظامات نہ ہونے پر مقدمات
جھنگ (نامہ نگار) کوتوالی پولیس نے سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر سویٹ ہاﺅ س اور جوتوں کے شوروم کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ے۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ارشاد حسین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ روز دوران چیکنگ سکیورٹی انتظامات کے لیے فوارہ چوک کی شوز کمپنی کی جوتوں کی دکان کو چیک کیا گیا تو شوروم کے منیجر کامران اختر نے شوروم پر نہ تو گارڈ رکھا تھا نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے ، اسی طرح ایوب چوک پر مٹھائی کی دکان کو چیک کیا گیا تو وہاں بھی محمد فاروق نے دکان پر کوئی سکیورٹی انتظامات نہ کر رکھے تھے۔