سب سے بھاری بھرکم ہیلی کاپٹر کھینچنے والا طاقتور شخص
لندن (نیٹ نیوز) حقیقی زندگی کا سپر ہیرو بیلاروس کے طاقتور شخص نے دنیا کا سب سے بھاری بھرکم ہیلی کاپٹر Mi-26 بیس میٹر تک کھینچ کر سب کو حیران کر دیا۔ کرل کونامی اس ویٹ لفٹر نے دنیا کے سب سے بڑے ہیلی کاپٹر Mi-26 سے مضبوط رسی باندھ کر اسے اپنی طاقت کے بل بوتے پر 20 میٹر تک کے فاصلے تک کھینچتا چلا گیا۔