امریکہ میں اعلیٰ معیار کی چاکلیٹس کا سالانہ میلہ شروع ہو گیا
نیویارک (نیٹ نیوز) چاکلیٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ امریکی ریاست آرکنساس میں بہترین اور اعلیٰ معیار کی چاکلیٹس کا تیسرا سالانہ میلہ سجا دیا گیا ہے۔ میلے میں اعلیٰ پائے کی چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنیوں اور شیفس کو مدعو کیا گیا ہے جو مہمانوں کو چاکلیٹ کے سینکڑوں ذائقوں کے ساتھ کوکا اور اس کے مختلف فلیورز کی پہچان کرواتے ہیں۔