سنی تحریک کے زیر اہتمام شہداء داتا دربار اور مجید نظامی کیلئے قرآن خوانی آج ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی تحریک کے زیر اہتمام آج صوبائی آفس داتا دربار میں کشمیر میں شہید ہونے والے شہداء اور امام صحافت اور محافظ نظریہ پاکستان مجید نظامی کی دوسری برسی کے موقع پر قرآن خوانی ہوگی جس میں اہلسنت جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔