ہیپا ٹائٹس خطرناک مرض مگر قابل علاج ہے: ڈاکٹر افضل بھٹی
لاہور (پ ر) سرجی میڈ ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل بھٹی نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک خطرناک مگر قابل علاج مرض ہے۔ جگر کے سکڑنے او رسرطان کی سب سے بڑی وجہ ہیپاٹائٹس بی اور سی ہیں۔ ڈاکٹر افضل بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں 10 فیصد سے زائد لوگ اس بیماری سے متاثر ہیں۔