وزیراعظم مودی مجھے قتل کراسکتے ہیں: اروند کیجریوال
نئی دہلی ( صباح نیوز)دہلی کے وزیر اعلی اروندکیجریوال کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان سے ناراض ہیں، جبکہ نریندر مودی ان کو قتل کروا سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت سے اختلافات کے عنوان سے جاری ویڈیو پیغام میں دہلی کے وزیراعلی کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی پارلیمنٹ کے رکن کرتار سنگھ اور امانت کی ٹیکس چوری میں گرفتاری ایک سیاسی ایجنڈے کے تحت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی طاقت ور حزب اختلاف دیکھنا نہیں چاہتے، جبکہ وہ اتنے خفا ہیں کہ وہ انہیں صفحہ ہستی سے ہٹاسکتے ہیں۔