تحریک انصاف کے ناراض ارکان صوبائی اسمبلی کا پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدے ختم کرنے کا مطالبہ
پشاور (صباح نیوز) پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسمبلی نے خیبر پی کے اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ باغی ارکان کہتے ہیں کہ پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ خیبر پی کے اسمبلی میں اس وقت 14 پارلیمانی سیکرٹری، 6 معاون خصوصی اور 5 مشیر براجمان ہیں۔ کابینہ کے 14 وزرا اس کے علاوہ ہیں۔ صوبائی وزیر شاہ فرمان باغی ارکان کے اعتراض کو غیر آئینی قرار دے رہے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹریوں کو وزرا کے برابر مراعات بھی حاصل ہیں۔