قائم علی شاہ کا استعفیٰ ’’1815‘‘ سال بعد منظور
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے گورنر کو بھجوائے جانے والے ہاتھ سے لکھے استعفیٰ پر تاریخ 27جولائی اور سال 201ء تحریر کیا ہے۔ ان کی تحریر کے مطابق 201ء مغربی رومن امپائر کے دور کی کوئی تاریخ بنتی ہے جبکہ گورنر سندھ نے بھی استعفیٰ کو شاید پڑھا بھی نہیں اور اس پر منظوری کے الفاظ لکھتے ہوئے 27جولائی 2016ء کی تاریخ ڈال دی ہے جس کے مطابق 201ء میں لکھا گیا استعفیٰ 1815 سال بعد منظور ہوا۔