ڈولفن فورس نے 5 ڈاکو پکڑ لئے
لاہور (نامہ نگار) فیصل ٹائون کے علا قے میں ڈولفن فورس اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے لاکھوں روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔گرفتار ملزمان میں دانش عرف ببلو،علی نعمان، رزاق، سنی اور فیصل شامل ہیں۔ملزموں کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، قیمتی موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔