سکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دیکر لاہور ائرپورٹ داخل ہونے والا مشکوک نوجوان گرفتار
لاہور (نامہ نگار) سکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کرلاہور ائیرپورٹ داخل ہونے والا مشکوک نوجوان پکڑا گیا،اے ایس ایف نے نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ نوجوان اشفاق عبدالمجید لاہور ائیرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کو مسافر کا روپ دھار کر چکمہ دیتے ہوئے ایئر پورٹ کے اندر داخل ہو گیا ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو مشکوک جانتے ہوئے اسے پکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے مطابق مذکوہ شخص ذہنی مریض لگتا ہے ۔