گرانفروشی پر 88 افراد گرفتار، 29 کو جیل بھجوا دیا گیا
لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کے دوران953مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر24 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ24,600روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،54افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر88افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے29افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔