جعلی چیک کیس: ہائیکورٹ نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی گرفتاری سے روک دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سٹیج اداکارطارق ٹیڈی کی جعلی چیک دینے کے الزام میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سمندری پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ گزشتہ روز مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار کی عدالت میں درخواست گزار طارق ٹیڈی کے وکیل نے بتایا کہ طارق ٹیڈی کے خلاف شہری رمضان نے تھانہ سمندری میں 30لاکھ روپے کا جعلی چیک کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ سٹیج اداکار کے خلاف بے بنیاد الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وکیل نے طارق ٹیڈی کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔ فاضل عدالت نے اداکارطارق ٹیڈی کی جعلی چیک کے مقدمے میں 9 ستمبر تک عبوری ضمانت منظورکرلی اور تھانہ سمندری کی پولیس کوطارق ٹیڈی کوگرفتارکرنے سے روک دیا۔