چیچہ وطنی : ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم : ایک شخص جاں بحق 2 زخمی
بوریوالہ + چیچہ وطنی ( نامہ نگاران) بورے والا روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم سے رکشہ ڈارئیور جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ بورے والا روڈ پر جامع السراج کے قریب موٹر سائیکل رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں آمنے سامنے سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیورراشد،یٰسین ساکنان 16/11-Lاور احسان سکنہ 14/11-Lشدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال میں منتقل کیا جہاں رکشہ ڈرائیور راشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔