ساہیوال (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن آفیسر شوکت علی کھچی نے سرکاری افسران پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے فوری حل کو اولین ترجیح دیں اور دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور تمام تر توجہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر دیں ۔وہ اپنے دفتر میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلعی و صوبائی محکموں کے افسران سے تعارفی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اے ڈی سی رضوان نذیر اور ڈی او سی احمد خاور شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہر سرکاری ملازم کا اولین فرض عوام کی خدمت ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈی سی او شوکت علی کھچی نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاتر تک عوام کی رسائی کو آسان بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ان کے مسائل سنیں تا کہ انہیں فوری ریلیف دیا جا سکے ۔انہوں نے ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں شفافیت لانے اور تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024