ناقص صفائی پر بریانی اور نان شاپس سیل
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عزیز بھٹی اینڈ واہگہ ٹائون کی ٹیم نے لال پل پر واقع نصیب بریانی کو اشیاء خوردونوش کی مناسب سٹوریج کی عدم موجودگی اور فوڈ لائسنس نہ ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔راوی ٹائون میں اللہ ہو ہوٹل اور حاجی ہوٹل کو کھانا پکانے کی جگہ صاف نا ہونے پر بھاری جرمانہ کیا سمن آباد ٹائون میں داتا نان شاپ کو صفائی کے انتہائی ناقص حالات ہونے کی بنا پر سیل کر دیا گلبرگ ٹائون مین واقع لکی نان شاپ اور بٹ مرغ چنے کو گندے فریزرز کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا ۔