ٹیلی نار کا کریم سے شراکت کا اعلان ، خصوصی رعایت کیساتھ وائی فائی کی سہولت بھی حاصل ہو گی
اسلام آباد (پ ر) صارفین کو بہترین خدمات مہیا کرنے کے اپنے عزم کے تسلسل میں ملک کی بہترین ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار نے کریم سے اشتراک قائم کر لیا جس کے تحت کریم کی سروس سے مستفید ہونے والے ٹیلی نار صارفین کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی کریم پاکستان کی صف اول کی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کمپنی ہے جو سواری کو ٹیکس سروس کریم کے کیپٹن (ڈرائیور) سے سوفٹ ویئر پلیٹ فارم پر رابطے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ معاہدے کے تحت کریم ٹیلی نار کے صارفین کو پہلی بار سفر 35 فیصد رعایت دے گا اس خصوصی رعایت کے ساتھ ساتھ تمام مسافر دوران سفر مفت انٹرنیٹ وائی فائی کا مزہ بھی لے سکیں گے ٹیلی نار کریم سروس کے ڈرائیوروں کو بھی خصوصی ڈیٹا پیکیج مہیا کرے گا۔