ڈی سی او نے ٹا ئون ہال میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آئی ٹی سنٹر کا افتتاح کر دیا
لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ٹا ئون ہال میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آئی ٹی سنٹر کا افتتاح کر کے اسکا آغاز کر دیا ہے۔ٹائون ہال میں بنائے جانے والے آئی ٹی سنٹر میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہورکے مختلف محکموں میں کام کر نے والے ملازمین کو آئی ٹی کے حوالے سے ٹریننگ دیں گے۔