پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے میٹرک ٹیک اوور ووکیشنل کے نتائج کا اعلان کر دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے اپنے زیر انتظام ہونیوالے میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل کے پہلے سالانہ امتحان 2016ء کلاس 9th اور 10th کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا میٹرک ٹیک کلاس 9th میں 1885 طلبہ نے شرکت کی 586 کامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب 31.09 فیصد رہا میٹرک ٹیک کلاس 10th میں 1768 امیدواران نے حصہ لیا جس میں 648 کامیاب قرار پائے اور تناسب 36.65 فی صد رہا میٹرک ووکیشنل کلاس 9th میں 1437 طالبات نے شرکت کی 907 نے کامیابی حاصل کی رزلٹ کا تناسب 63.12 فیصد رہا میٹرک ووکیشنل کلاس 10th میں 1326 طالبات نے امتحان دیا 855 کامیاب قرار پائیں ۔