ترکی میں ناکام بغاوت کے اثرات پاکستان پر نہیں پڑے: آئی پی آر
لاہور(کامرس رپورٹر) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے کہا ہے کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے اثرات فوری طور پر پاکستان پر نہیں پڑے اور نہ ہی آئینی حکومت کیلئے فوری طور پر کوئی خطرہ ہے۔اس امر کا اظہار ترکی میں بغاوت کی کوشش پر’’ ترکی کیلئے مشکل وقت‘‘ کے عنوان سے تجزیاتی رپورٹ میں کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے سیاسی اداروں اور ان کے ارتقاء میں بہت فرق ہے۔ آئی پی آر کی یہ رپورٹ ملک میں خطرہ کی گھنٹی بھی بجا رہی ہے کیونکہ حکومت کے منتخب لوگوں کی طرف ملک میں تعمیر و ترقی میں ناکامی ، لوگوں کا معیار زندگی بہترنہ بنانا اور انصاف کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگ متباد ل کی طرف دیکھتے ہیں ۔ ملک میں قانون پر عملداری کی ناکامی کی وجہ سے ملک کے اندر عد م تحفظ اور غیریقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ایسے حالات غیر ریاستی عناصر کو فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔