6 پروازیں منسوخ ہونے پر مسافروں کا اہلخانہ کے ساتھ فضائی کمپنیوں کیخلاف احتجاج
لاہور(خبر نگار) علامہ اقبال ائرپورٹ پر 6 پروازیں منسوخ ہونے سے مسافر اور ان کے اہل و عیال نے فضائی کمپنیوں کے خلاف احتجاج کیا شاہین ائر کی جدہ سے آنیوالی پرواز 718 سعودی ائر لائنز کی جدہ سے جانیوالی پرواز 730 اور جدہ سے آنیوالی پرواز 731 ائر بلیو کی ابوظہبی جانیوالی پرواز 430 اور آنیوالی پرواز 431 پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنیوالی پواز پی کے 312منسوخ کر دی گئیں۔