میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 70 ہزار ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان میں ہیپاٹائٹس، کینسر، شوگر، امراض قلب، فالج اور اینٹی بائیوٹک ادویات اور مختلف امراض کے ٹیکے شامل ہیں۔ وزارت قومی صحت کے بقول شیڈولڈ اور نان شیڈولڈ ادویات کی قیمتوں میں مختلف شرح سے اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث قیمتوں میں مجموعی طور پر 2.86 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ ہیپاٹائٹس پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے صحت کا بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ امراض قلب، بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ ایک غریب آدمی جس کیلئے مہنگائی کے اس دور میں سردرد اور پیٹ درد کی گولی خریدنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ وہ جان لیوا اور پیچیدہ بیماریوں کے مہنگے علاج معالجے کا متحمل کیونکر ہو سکے گا۔ مارکیٹ میں مسابقت کی فضاءقائم رکھنے کیلئے مقامی ادویہ ساز کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ انہیں مناسب سبسڈی دی جائے تو مقامی طور پر کہیں سستی ادویات کی تیاری اور فراہمی ممکن ہو سکتی ہے ۔ جس سے غریب آدمی پر علاج معالجہ کے بھاری اخراجات کا بوجھ نہیں پڑیگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024