یونان میں اقتصادی بحران: خوراک کی کمی سے چڑیا گھر کے جانور بھی متاثر
ایتھنز (اے پی پی) یونان میں اقتصادی بحران سے دارالحکومت کے واحد بڑے چڑیا گھر کے جانور تک متاثر ہوگئے ہیں جنہیں خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ پیر کو ذرائع ابلاغ نے ایتھنز کے چڑیا گھر کے نگران جین جیکویٹس لیزوار کے حوالہ سے بتایا کہ یونانی حکومت کی غیر ملکی زر مبادلہ پر لگائی گئی پابندیوں سے بعض جانوروں کی دارآمد کی جانے والی خوراک کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔