ماہ رمضان کے دوران سحراور افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
لاہور کے مقامی وکیل کی جانب سے ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پانی وبجلی کے دعوے کے باوجود ماہ صیام میں خاص طور پر سحر اور افطار کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث عوام کا براحال ہوچکا ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اپنی لڑائی میں عوام کوپریشان کررہے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر پنجاب سےامتیازی سلوک کیا جا رہا ہے لہذا عدالت بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف حکم امتناعی جاری کرے اوراس کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول طلب کیاجائے۔