لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس میں 6ہزار کانسٹیبلز کی بھرتیوں کیلئے صوبہ بھرسے ایک لاکھ 10ہزارسے زائدامیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ سکروٹنی کے بعدمعیار پرپورا اترنیوالوں کودوڑاورجسمانی پیمائش کیلئے بلایاجائے ۔آئی جی پنجاب کی جانب سے رواں ہفتے کمیٹیاں تشکیل دے کربھرتی کاباقاعدہ آغاز کیاجائے گا۔دوڑ جسمانی پیمائش اورتحریری ٹیسٹ پاس کرنیوالوں کوانٹرویو کے لئے بلایا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہورمیں12ہزار 800امیدواروں نے بھرتی کیلئے درخواستیں دی ہیں۔
6ہزار کانسٹیبلز کی بھرتیوں کیلئے ایک لاکھ 10ہزارسے زائدامیدواروں کی درخواستیں
Jan 28, 2025