عالمی فوجداری عدالت کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی کوشش پر طالبان حامیوں کا احتجاج

Jan 28, 2025

کابل(این این آئی)بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کی طرف سے طالبان حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کے خلاف تقریبا سینکڑوں کی تعداد میں طالبان کے حامیوں نے احتجاج کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ احتجاجی ریلی گزشتہ روز منعقد کی گئی ۔اس احتجاجی ریلی کا اہتمام جمعرات کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان کی اس کوشش کے بعد سامنے آیا جو انہوں نے طالبان رہنما ہیبت اللہ اخونزادہ اور چیف جسٹس افغانستان عبد الحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کے حوالے سے کی ہے۔
طالبان احتجاج 

مزیدخبریں