
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک قوم کی تقدیر نہیں بدل دیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں یہ ملک ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا جیسے اس سے قبل نواز شریف حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نکالا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف آج بھی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے اور نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے کردار سب سامنے آرہے ہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے آپ سے انتقام نہیں لیا اور نواز شریف اس بار پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے۔