
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا ہدف191رنز کا 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا، حسین طلعت 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے۔