
اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے سینیٹ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2022ء کی منظوری پر مسرت کا اظہارکیا ہے ۔انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہاکہ عدم اعتماد کاخواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام ہوگئے ہیں جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی وزیراعظم عمران خان کو ہرا نہیں سکتیں ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ اﷲ تعالی کی مدد کے ساتھ کامیابی کے اس سفر کو روکا نہیں جاسکتا۔