
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں نبرد آزما ہوں گی۔ میچ رات 7 بجے شروع ہو گا۔بڑے میچ سے قبل پشاور اور کوئٹہ اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہونگے۔ پشاور زلمی وہاب ریاض اور کامران اکمل کے بغیر میدان میں اترے گی جبکہ گلیڈی ایٹرز شاہد آفریدی کے بغیر میچ کھیلیں گے۔ ییلو شرٹس کی کپتانی شعیب ملک کریں گے۔ آخری پانچ میچوں میں پشاور زلمی کا پلہ بھاری ہے۔ انہوں نے چار مرتبہ کوئٹہ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔